ابنا: وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نےيوم دفاعي صنعت کے موقع پر ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ايک سو بيانوے دفاعي منصوبوں کي رونمائي کي گئي تھي اور اس سال بھي ہماري دفاع کاميابيوں کے نئے منصوبے تکميل کے بعد مسلح افواج کے حوالے کرديئے جائيں گے-وزير دفاع کا کہنا تھا کہ آج ايران کي دفاعي صنعتيں ترقي اور جدت طرازي کے عمل سے گز رہي ہيں اور ہم اپني پوري گنجائيش اورتوانائي کے مطابق قدم آگے بڑھا رہے ہيں-جنرل احمد وحيدي نے کہا کہ ايران کي دفاعي صنعتيں عالمي منڈيوں ميں عائد پابنديوں کے باوجود اپنے معيار اور پيداوار کے لحاظ سے دنيا کي بے مثال صنعتيں ہيں اور آج ہماري دفاعي صنعتيں چودہ ہزار چھتيسں قسم کي پروڈکٹ ڈيزائن، تيار اور مارکيٹ ميں فروخت کي جارہي ہيں-
واضح رہے کہ صدر احمدي نژاد نے ملک ميں يوم دفاعي صنعت کے موقع پر ہونے والي ايک تقريب کے دوران وزارت دفاع کے کئي منصوبوں کا افتتاح کيا ہے-اس تقريب ميں فاتح ايک سو دس ميزائيل کا فورتھ جنريشن ترقي يافتہ ميزائيل، بنيان نامي فورتھ جنريشن ميرين انجن، آرميٹا فلائينگ ليب، ارس نامي ٹيکٹيک وہيکل، وفا نامي مارٹر لانچراور شاہد نامي ٹيپنگنگ اور پوزيشننگ سسٹم شامل ہيں-سن دوہزار دس ميں مسلح افواج کے کمانڈر انچيف کي ہدايت کے مطابق ہرسال اکيس اگست کو دفاعي صنعتوں کا دن قرار ديا گيا ہے، اسي دن ايران ميں وزارت دفاع کے قيام کا بل بھي پارليمنٹ ميں منظور کيا گيا تھا-.......
/169